حلب میں جنگ بندی کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے،روس

پیر 2 مئی 2016 10:58

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء) روس نے کہا ہے کہ حلب میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ جنگ بندی میں حلب شہر کو بھی شامل کرنے کے لیے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل روس نے امریکا کی جانب سے بشارالاسد حکومت پر فضائی بمباری روکنے کا مطالبہ یہ کہہ کر رد کر دیا تھا کہ یہ حملے دہشت گردی روکنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ حلب میں فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ لندن میں قائم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی علاقے میں 28 فضائی حملے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :