بھارتی ریاست پنجاب میں نوجوان نے سیلفی لیتے ہوئے سر میں گولی مار لی

پیر 2 مئی 2016 10:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء) بھارتی ریاست پنجاب میں ایک نوجوان نے اس وقت اپنے سر میں گولی مار لی جب وہ پستول کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو زخمی حالت میں ضلع پٹھان کوٹ کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان پستول کے ساتھ سیلفی لے رہا تھاکہ اتفاق سے پستول بھری ہوئی تھی اور گولی چل گئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس فروری میں ایک بچے نے ٹرین کے سامنے سیلفی لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس دنیا بھر میں سیلفی لینے کی کوشش میں حادثات کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :