”را “ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے حملوں میں نمایاں کمی ریکار ڈ

بلوچستان میں سینکڑوں باغیوں نے حکومتی رٹ تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈالے 500سے زائد مزید ایجنٹ اور سہولت کار بھی گرفتار کئے گئے

پیر 2 مئی 2016 10:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء) بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے حملوں میں نمایاں کمی۔ بلوچستان میں سینکڑوں باغیوں نے حکومت کی رٹ کو تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈالے۔ بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد 500سے زائد مزید ایجنٹ اور سہولت کار بھی گرفتار کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعدمارچ 2016 ء میں دہشتگردی کے حملوں میں بلوچستان میں ہونے والی اموات گزشتہ 6 سالوں میں سب سے کم رہیں۔ جنوری اور فروری کے مہینوں میں دہشتگردوں کے 38 حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 38 اہلکاروں سمیت 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں تین مارچ 2016 کے بعد ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیوکی گرفتاری اوراس کے بعد اس کے 500 مزید ایجنٹوں اور سہولت کاروں کی گرفتاریوں کے بعد دہشتگردوں کے حملوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

جبکہ سینکڑوں باغیوں نے حکومت کی رٹ کو تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈالے۔ مارچ 2016میں دہشتگردوں کی کارروائیوں میں اموات کی شرح فروری 2010 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔ مارچ 2013 تک صوبے میں دہشتگردوں کے صرف 10 حملے ہوئے جن میں 6 شہریوں اور ایک سکیورٹی فورسز کے اہلکار سمیت کل 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس سے پہلے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے بڑی تعداد میں ہوئے تھے جن میں کئی شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔ جنوری 2016 دہشتگردوں کے 25 حملوں میں 45 اموات اور فروری 2016 میں 13 حملوں میں 22 اموات ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :