راولپنڈی، خالد شمیم کی دوران حراست ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ کی رپورٹ تیار
ملزم کی جانب سے نئے انکشاف کے بعد تحقیقات میں یو ٹرن رپورٹ پر کسی فیصلے کی بجائے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کی سربراہی میں نئی5رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ،کمیٹی کا آج سے کاروائی کا آغاز کرنے کا امکان
پیر 2 مئی 2016 10:50
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی ہدائیت پرتشکیل کردہ کمیٹی نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی دوران حراست ویڈیو بنانے کے واقعہ کی رپورٹ تیار کر لی ہے تاہم ملزم کی جانب سے نئے انکشاف کے بعد تحقیقات میں یو ٹرن آنے سے رپورٹ پر کسی فیصلے کی بجائے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کی سربراہی میں نئی5رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم) تشکیل دے دی گئی ہے امکان ہے کہ یہ کمیٹی آج (بروز پیر)سے اپنی کاروائی کا آغاز کرے گی کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری جیل کانہ جات پنجاب ،ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے علاوہ ایف آئی اے اور فرانزک لیب لاہور کے ایک ایک نمائندے کو شامل کیا گیا ہے قبل ازیں ویڈیو بنانے کے واقعہ کے بعد وفاقی سیکریٹری داخلہ شعیب صدیقی کی سربراہی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدائیت پر معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے تشکیل کمیٹی کے روبرواڈیالہ جیل میں تحقیقات کے دوران ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ اس کی ویڈیو اڈیالہ جیل میں نہیں بلکہ ایف آئی اے کی حراست کے دوران بنائی گئی اور یہ ویڈیو ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزادظفر نے بنائی تھی اور ویڈیو بنانے سے قبل اس کے عقب میں واقع دیوار پر کالا کپڑا ڈالا گیا تھا ملزم نے یہ انکشاف اڈیالہ جیل میں اسوقت کیا تھا جب انکوائری کمیٹی اس سے پوچھ گچھ کر رہی تھی جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزادظفر سمیت متعلقہ افراد نے فون ریکارڈ کا فرانزک تجزیہ کروانے کی تجویز پیش کی گئی تھی یاد رہے کہ اس ویڈیو سکینڈل کے لئے نہ صرف وزیر داخلہ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اس پر تحقیقات کا حکم دیاتھاتاہم ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شہزاداب بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ان کے زیر استعمال تمام موبائل فون فرانزک تجزیئے کے لئے کسی بھی جگہ بھجوا کر تصدیق کر لی جائے ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے ملزم 29جنوری 2016سے جوڈیشل ہو چکے ہیں اور ویڈیو بنانے کا واقعہ بھی جیل کے اندر کی کاروائی ہے اس وقت نہ تو مصطفیٰ کمال سیاسی منظر پر تھے اور نہ ہی ان کی پارٹی وجود میں آئی تھی ۔
پیر 2 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
پانامہ لیکس نے سب سیاستدانوں کا بھانڈہ پھوڑ کر رکھ د یا، جمہوریت کے نام پر سیاستدان عوام کو لوٹ رہے ہیں،افتخار محمد چوہدری
-
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں بھی بدنظمی ،خواتین ورکرز کے ساتھ بد تمیزی
-
چھوٹا لاہور، ن لیگ کے نوجوان رہنما قاتلانہ حملہ میں ساتھی سمیت بال بال بچ گئے
-
عمران خان تنقید نہیں بلکہ گالیاں نکالتے ہیں، منا بلاول بھی استعفی مانگ رہا ہے ، سعد رفیق
-
عمران خان کے خطاب میں رسول اللهﷺ اور صحابہ کرام کے واقعات اور موجودہ حکمرانوں کے کرپشن کے تذکرے، شرکاء آبدیدہ ہوگئے
-
پشاور، مشتاق احمد غنی کا سترہ سالہ لڑکی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم
-
اختلافات یا کوئی اور وجہ، پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے جلسہ سے صرف عمران خان نے خطاب کیا
-
ہیڈ کوچ کا فیصلہ اگلے ہفتے کرلیا جائیگا ،سلمان بٹ اور محمد عامر کے ویزے مسترد ہوئے تو حکومت سے رابطہ کریں گے ،چیئر مین پی سی بی
-
کرپشن، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ،نوازشریف کے پاس وزارت عظمیٰ پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں،عمران خان
-
ہمارا فرانزک آڈٹ بینظیر اور مشرف دور میں ہو چکا،پرویز رشید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پٹرول پمپس، ورکشاپوں اور ہوٹلو ں سے بھی چائلڈ لیبر ختم کرانے اور محنت کش کی تنخواہ 14 ہزار روپے کرنیکا اعلان
-
تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدید کرنے کیلئے کام تیز،شاہ محمود قریشی کو حکومتی عہدے کی پیشکش
-
افسوس ہے 30سال ملک دشمن پارٹی کے ساتھ کام کیا،الطاف حسین ظالم او ر جابر شخص ہے،رضا ہارون
-
راولپنڈی، خالد شمیم کی دوران حراست ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ کی رپورٹ تیار
-
”را “ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے حملوں میں نمایاں کمی ریکار ڈ
-
قائد اعظم سولر پارک منصوبہ ناکام
-
لاہور،حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا ڈارفٹ مکمل کر لیا
-
سوئی نادرن گیس کمپنی میں پائپ لائنوں کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن
-
یمن میں حوثی باغیوں کا فوجی اڈے پر قبضہ، حکومت اور حوثیوں کے درمیان براہ راست امن مذاکرت معطل
-
بھارتی ریاست پنجاب میں نوجوان نے سیلفی لیتے ہوئے سر میں گولی مار لی
-
دمشق اور گردونواح میں جنگ بندی وقفے میں 24 گھنٹے کا اضافہ
-
عراقی شہر سماوہ میں دو کار بم دھماکوں میں 32 افراد ہلاک، 75زخمی
-
حلب میں جنگ بندی کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے،روس
-
عراق ، ہزاروں کی تعداد میں شیعہ مظاہرین کا پارلیمان کی عمارت پر دھاوا
-
سعودی عرب: دہشت گردی کی سازش ناکام، دو اشتہاری ہلاک
-
ایران : 30 سنی مبلغین کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خطرہ
-
ایران ،ٹریننگ کے دوران خامنہ ای کا محافظ کرنل ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.