پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا

کے ایس ای100انڈیکس10بالائی حد کے اضافے سے 34700پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کاحجم69کھرب روپے سے بڑھ کر72کھرب روپے کے سطح پرجا پہنچا

اتوار 1 مئی 2016 11:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2016ء)گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا کے ایس ای100انڈیکس10بالائی حد کے اضافے سے 34700پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کاحجم69کھرب روپے سے بڑھ کر72کھرب روپے کے سطح پرجا پہنچا۔

گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹیلی کام ،آئل اینڈ گیس ،توناائی ،بینکنگ ،فرٹیلائزر سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کے باعث مارکیٹ میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا ۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ مندی کی زد میں رہی اور انڈیکس54.98پوائنٹس گھٹ گیا تاہم 4کاروباری دنوں میں انڈیکس میں1034.73پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے منافع بخش حصص کی خریداری کے باعث کاروباری تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس34800پوائنٹس کی بلندسطح پردیکھاگیاتھا تاہم کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس33400پوائنٹس کی کم سطح پربھی آگیا تھا۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس33800،33900،34000،34100،34200،34300،34400،34500،34600اور34700پوائنٹس کی دس بالائی حد عبورکرنے میں کامیاب ہوگیا۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100میں979.75پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس33739.54پوائنٹس سے بڑھ کر34719.29پوائنٹس کی بلند سطح پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس667.57پوائنٹس کے اضافے سے20205.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس23242.95پوائنٹس سے بڑھ کر23953.98پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب13ارب16کروڑ82لاکھ48ہزار871روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم69کھرب92ارب79کروڑ22لاکھ96ہزار482روپے سے بڑھ کر72کھرب5ارب96کروڑ5لاکھ45ہزار 353روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ27کروڑ35ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے یکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین17کروڑ12لاکھ87ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے تک محدود رہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر1833کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے 919کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،821میں کمی اور93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری کے لحاظ سے ٹیلی کارڈلمیٹڈ،دیوان موٹرز،سوئی نادرن گیس کمپنی،پیس پاک لمیٹڈ،پاک انٹرنیشنل بلک،ورلڈکال ٹیلی کام،کے الیکٹرک لمیٹڈ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،ڈیسکون کیمیکل،سوئی سدرن گیس کمپنی،پاؤرسیمنٹ لمیٹڈ،بائیکوپیٹرولیم،بینک آف پنجاب،پاک الیکٹرون،فوجی فرٹیلائیزاوربینک الفلاح سرفہرست رہے۔

متعلقہ عنوان :