ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونامہنگاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار500روپے سے بڑھ کر49ہزار650روپے پرجاپہنچی

اتوار 1 مئی 2016 11:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگاہوگیا۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں12ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1292ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار500روپے سے بڑھ کر49ہزار650روپے پرجاپہنچی اسی طرح129روپے کے ا ضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 42ہزار557روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت685روپے پربرقراررہی ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں600روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا اسی طر ح دس گرام چاندی 10روپے مہنگا ہو گیا جبکہ اسی عرصے میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں58ڈالر کااضا فہ ہوا۔