نجی ٹی وی چینل نے 30سالہ کیریئرملیامیٹ کردیا،حرجانے کیلئے عدالت سے رجوع کرونگا،اداکارحمیدشیخ

اتوار 1 مئی 2016 10:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2016ء) معروف اداکار حمید شیخ نے نجی ٹی وی چینل پر ایک فلم کے سین میں دہشتگرد دکھانے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے شدید دلی صدمہ پہنچا ہے اور میرے30 سالہ کیر یئر کو 30 سکینڈ میں ملیا میٹ کر دیا ہے میں چینل کے خلاف ہر جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرونگایہ بات انہوں نے ہفتہ کو سنےئر اداکار عبداللہ خلجی اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ سکرین ایکٹرز اچھے فنکاروں کی ایک یونین تشکیل دی گئی ہے جس میں فلم ‘ٹیلی ویژن اور تھیڑ کے فنکار شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ فنکاروں کیلئے ٹیلی ویژن ایک واحد ادارہ تھا جہاں فنکار ڈراموں اور دیگر پروگرام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے مگر رفتہ رفتہ دکھایا جارہا تھا اس مقابلے کی دوڑ میں پی ٹی وی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آج معیاری پروگراموں کے حوالے سے تمام چینلز سے پیچھے ہے انہوں نے کہاکہ فنکار اور ادارے کے ملازمین پی ٹی وی کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں لہٰذ پرائیویٹ ڈرامے بند کرکے پی ٹی وی اپنے ڈرامے شروع کرے انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک محب الوطن شہری ہونیکے ناطے ایک ایسی فلم میں حصہ لیا تاکہ ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں لیکن اس میں ایک نجی چینل نے میرے کردار کو دہشتگرد کے طور پر دکھایا جس سے مجھے بڑا صدمہ ہوا اور اس سازش کیخلاف ہم نے عدالت سے رجوع کرکے ہر جانے کا دعویٰ دائر کرینگے تاکہ انصاف مل سکے کیونکہ مذکورہ چینل نے میری 30 سالہ کیئر یئر کو چند منٹوں میں ملیا میٹ کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :