عمران خان پر لاہور میں حملے کا خطرہ

سکیورٹی اداروں کی چیئرمین تحریک انصاف کو سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

اتوار 1 مئی 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر لاہور میں حملے کا خطرہ ، سکیورٹی اداروں نے چیئرمین تحریک انصاف کو اپنی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور جلسے کے دوران حملے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سکیورٹی اداروں نے انہیں آگاہ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی خود بڑھائیں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں پنجاب حکومت اور سکیورٹی ادارے ذمہ دار نہ ہونگے