وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لا ریویو کمیٹی کا اجلاس

وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے شروع کردہ ڈرافٹ اپرینٹس شپ بل پر بحث

اتوار 1 مئی 2016 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لا ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کی جانب سے شروع کئے گئے ڈرافٹ اپرینٹس شپ بل پر تفصیلی بحث کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں دیگر بلوں کو پیش کرنے پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ جبکہ دیگر قانونی تجاویز کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر لاء اینڈ جسٹس زاہد حامد ، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان ، خواجہ ظہیر احمد ، بیرسٹر ظفراللہ خان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :