نواز شریف پہلے خود جواب دیں دوسروں کو چور نہ کہیں، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ درست ہے،عمران خان

مجھے ڈرانے کی کوشش نہ کریں جلسہ ضرور ہوگا،مجھے نواز شریف کے سوا کسی سے سکیورٹی خدشات نہیں ہوسکتے، پہلے اپوزیشن کو متحد اور پھر ٹی آر اوز سامنے لائیں گے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 11:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پہلے خود جواب دیں دوسروں کو چور نہ کہیں بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ درست ہے۔ مجھے ڈرانے کی کوشش نہ کریں جلسہ ضرور ہوگا۔ مجھے نواز شریف کے سوا کسی سے سکیورٹی خدشات نہیں ہوسکتے۔ پہلے اپوزیشن کو متحد اور پھر ٹی آر اوز سامنے لائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمجھ لیں ملک میں جمہوریت ہے بادشاہت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کیمرون پر الزام لگا تو پارلیمنٹ میں جواب دیا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں ہے جب تک نواز شریف جواب نہیں دیتے تحریک جاری رہے گی۔ ہم اس بار میاں صاحب کو ٹائم دیں گے۔ بلاول بھٹو کا استعفیٰ کا مطالبہ بھی جائز ہے۔ جمہوریت میں ہمارا حق ہے پوچھنا اور جواب دینا ان کا کام ہے۔ نواز شریف کو پتہ ہے کہ ساری اپوزیشن کو منالیں گے مجھے نہیں مناسکتے۔ پیر کو ٹی آر او چوہدری اعتزاز احسن کے سامنے رکھیں گے پہلے اپوزیشن کو متحد کریں گے پھر ٹی آر اوز سامنے لائیں گے۔ عمرنا خان کو نواز شریف کے سوا کسی سے سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔