حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو نہ دیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو نہ دیا جی ایس ٹی میں کمی کے باوجود وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکجہ ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اہم اس کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی بجائے اسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا جواز بنای اگیا ہے ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم پر جی ایس ٹی کی شرح 3 روپے کمی کے بعد 9.89 روپے ایچ او بی سی پر 3.25 روپے کمی کے بعد 10.65 روپے ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 4.41 روپے کمی کے بعد 25.16 روپے لائٹ ڈیزل پر 1.34 روپے کمی کے بعد 3.38 روپے اور مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 1.16 روپے کمی کے بعد 3.60 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے نئی شرح کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔