کراچی آپریشن عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہے، آپریشن میں حاصل اہداف کو واپس نہیں ہونے دیا جائے گا، کور کمانڈر کراچی

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:20

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے جب کہ آپریشن میں حاصل ہونے والے اہداف کو واپس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وہ کراچی میں ساحل سمندر پر نشان پاکستان کے نام سے یادگار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان ا نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ کراچی زبان ثقافت اور مذہب کے اعتبار سے گلدستے کی مانند ہے جب کہ یہاں عوام کی محبت اور خدمت میرے لیے سب سے بڑا اعزاز اور اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شہر کے عوام کی ہمت ، بہادری اور استقامت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ نشان پاکستان یاد گار قومی ہم آہنگی کے مزید فروغ اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے بنائی گئی ہے اور یہ کراچی کے عوام کے لیے یک جہتی کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہے اور آپریشن کے اہداف کے حصول میں عوام کا مرکزی کردار ہے جب کہ عوام کے تعاون سے حاصل کردہ اہداف کو ناقابل واپسی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :