افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 20 طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 30 اپریل 2016 10:19

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 20 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان تخار نے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 20 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ فورسز نے بڑی تعداد میں طالبان کو گرفتار بھی کر لیا ۔