شمالی کوریا نے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی

ہفتہ 30 اپریل 2016 10:19

بیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء)شمالی کوریا کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں ایک کوریا نژاد امریکی باشندے کو دس سال قید بامشقت سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی سپریم کورٹ نے 1953 میں سیول میں پیدا ہونے والے اور 1972 میں امریکہ مائیگریٹ کر جانے والے امریکی شہری کیم ڈونگ جیول کو جاسوسی کے الزام میں دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ۔ 2005 میں کیم چین منتقل ہو گیا جہاں وہ ایک تجارتی کمپنی سے وابستہ ہوا جس کے بعد اس پر امریکہ اور سیول کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام ہے ۔