شمالی کوریا کا جلد ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے کا امکان ہے ، جنوبی کوریا

ہفتہ 30 اپریل 2016 10:19

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا دوبارہ ناکامی کے بعد اب تیسری بار میوسبودان بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان مون سانگ کیون نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل میوسبودان میزائل کے دو ناکام تجربے کر چکا ہے ۔