ناروے : ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 11 افراد ہلاک

ہفتہ 30 اپریل 2016 10:17

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) ناروے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مغربی ناروے کے ساحل پر پیش آنے واقعے میں ہیلی کاپٹر 13 افراد کو لیکر جارہا تھا کہ واقعہ پیش آیا۔ملکی ریسکیو سروس سولا ریسکیو سینٹر نے حادثے کے تین گھنٹے بعد ٹوئیٹ کیا کہ گیارہ لاشوں کر برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

سولا کے ترجمان اندرس بنگ انڈرسن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دیگر دو افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ہیلی کاپٹر ناروے کے علاقے برجن کے قریب دوپہر کو روانہ ہوا تھا جبکہ اس میں سفر کرنے والے 11 افراد کا تعلق ناروے جبکہ دو کا برطانیہ اور اٹلی سے تھا۔عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کو تیزی سے زمین کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جس کے بعد زوردار دھماکا ہوگیا اور متعدد افراد سمندر میں دیکھے گئے۔اس سے قبل اگست 2013 کو اسی ہیلی کاپٹر کے ایک پرانے ماڈل کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :