وزیر اعلی پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات

ملکی صورتحال ، امن و امان اور سیکورٹی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال وزیر اعلی نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے ہوم سیکرٹری کو تحقیقات کا حکم دیدیا وفاقی حکومت نے بھی ویڈیو کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی : چوہدری نثار

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ہفتہ کے روز یہاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال، امن عامہ اور سیکورٹی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کے حوالے سے مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ پر وزیر اعلی سے بات کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی - وزیر اعلی شہباز شریف نے بھی مبینہ ویڈیو بنائے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے - ملاقات میں طے پایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی-