مئی ، جون میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے

اسلام آباد میں درجہ حرارت 40 سینٹی گرید تجاوز کر نے سے ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

جمعہ 29 اپریل 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت 40 سینٹی گرید تجاوز کرنے کے بعد ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے رواں سال مئی اور جون میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے دی جی محلہ موسمیات غلام رسول کے مطابق اس سال پچھلے سال کے مقابلے میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے مئی اور جون کا مہینہ خشک اور گرم ترین رہے گا جبکہ مئی کے مہینے میں جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت 45 سے 46 سینٹی گریڈ تک تجاوز کرنے کا امکان ہے جبکہ شمالی پنجاب میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری ، کے پی کے میں درجہ حرارت 45 سے 48 اندرون سندھ 45 سے 48 سینٹی گریڈ تجاوز کرے گا سبی جیکب آباد اور دادو کے علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک تجاوز کرنے کا امکان ہے ڈی جی موسمیات نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے تمام علاقوں میں مئی اور جون کے پہلے پندرہ دنوں میں شدید گرمی پڑے گی اور ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے انہوں نے کہاکہ رواں ال مئی اور جون کے مہینے شدید گرمی کے مہینے ہیں جبکہ 15 جون کے بعد پری مون سون کی بارشیں شروع ہو جائیں گی جس سے گرمی کا زور کچھ حد تک ٹوٹ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :