نائب خطیب لال مسجد عامر صدیق کی سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمدگی پر گرفتاری و شخصی ضمانت پر رہا ئی

جمعہ 29 اپریل 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) نائب خطیب لال مسجد عامر صدیق کو سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمدگی پر گرفتار کیا گیا تھا اور بعدازاں شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا عامر صدیقی سے تین عدد کلاشنکوف برآمد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نائب خطیب لال مسجد عامر صدیق سے گزشتہ دنوں بہارہ کہو اسلام آباد میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران تین عدد کلاشنکوف برآمد ہوئیں جس کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا تاہم بعدازاں اسلحہ لائسنس فراہم کرنے پر انہیں رہا کر دیا گیا پولیس اور حساس اداروں کے تین روز قبل ہونے والے سرچ آپریشن میں نائب خطیب کے مدرسے سے تین عدد کلاشنکوف برآمد ہوئیں تھیں جس پر انہیں گرفتار کر کے تھانہ بہارہ کہو منتقل کر دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر چند افراد نے پولیس کو اسلحہ کے لائسنس فراہم کر دیئے ہیں جس پر عامر صدیق کو رہا کر دیا گیا واضح رہے کہ اس آپریشن میں تین افغانیوں سمیت بہارہ کہو کے مختلف علاقوں سے 54 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا تھا تاہم عامر صدیق کے مدرسے سے تین عدد کلاشنکوف کی برآمدگی ہوئی تھی جن کا لائسنس بعدازاں فراہم کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :