جاوید ہاشمی کو عزت و احترام کے ساتھ واپس لایا جائے، وزیر اعظم کی مریم نواز کو ملتان جانے کی ہدایت

جمعہ 29 اپریل 2016 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے باغی راہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مریم نواز کو خصوصی طور پر ملتان جانے کی ہدایت کر دی ہے سابق باغی راہنما کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پوری عزت و احترام کے ساتھ پارٹی میں واپس لانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

مریم نواز چند روز میں ملتان جائیں گی اور مخدوم جاوید ہاشمی ان کی موجودگی میں اپنی واپسی کا اعلان کریں گے ۔ مخدوم جاوید ہاشمی کو وزیر اعظم جنوبی پنجاب میں اہم سیاسی ذمہ داریاں دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔