چین میں ریسٹورنٹ میں کام میں سستی دکھانے پر روبوٹ کی نوکری سے چھٹی

جمعہ 29 اپریل 2016 10:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء)اسٹیفن ہاکنگ کی پیش گوئی کہ انسانوں کی جگہ کمپیوٹر لے لیں گے سچ ثابت ہورہی ہے اور ریسٹورنٹ میں بھی روبوٹ انسانوں کی طرح کام کرتے نظر آرہے ہیں لیکن حیرت کی بات تو یہ ہوئی کہ روبوٹ بھی کام میں سستی کر سکتے جب کہ مقولہ تو ہے کہ انسان خطاکا پتلاہے لیکن چین میں تو ایک روبوٹ نے کام میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیا تو مالک نے اسے سزا کے طور پرنوکری سے ہی نکال دیا۔

(جاری ہے)

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹس ہی گاہکوں کی خدمت پر مامور ہیں اور ان کے ہر آرڈر کو تیزی اور بہترین انداز میں پورا کرتے ہیں جن سے گاہک نہ صرف خوش ہوتے ہیں بلکہ اس جدید ماحول میں کھانے کا لطف بھی اٹھاتے ہیں لیکن انسانوں کی طرح ایک روبوٹ کام میں مسلسل سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کر رہا تھا اور مالک نے اسے کئی بار شو کاز نوٹس بھی دیا لیکن اس پر جیسے کوئی اثر ہی نہیں ہوا اور وہ آرڈر پورا کرنے میں غیر معمولی تاخیر کرنے لگا جس نے مالک کو اتنا پریشان کیا کہ اس نے روبوٹ کی نوکری سے چھٹی کردی۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور وہ دوسرے روبوٹس کو بھی مانیٹر کررہے ہیں تاکہ ان کی پرفارمنس کا معیار بھی جانچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :