حلب میں صورتحال انتہائی تباہ کن ہو چکی ہے،اقوام متحدہ

جمعہ 29 اپریل 2016 10:13

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء)اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ کار راں ایگلینڈ نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب میں گذشتہ دو دن میں صورتحال انتہائی تباہ کن ہو چکی ہے اور حکومت اور جنگجووٴں کے مابین 27 فرروی سے جاری جنگ بندی اب برائے نام ہی رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ کار راں ایگلینڈ کا بیان حلب میں ایک ہسپتال پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد آیا ہے۔

حلب میں عالمی امدادی تنظیم ایم ایس ایف کے ایک ہسپتال پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم سے کم27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سے شامی حکومت نے کہا ہے کہ 150 امریکی فوجی شامی کردوں کے زیر اثر شہر رمیلن پہنچے ہیں۔ شام نے امریکی فوجیوں کی شام میں آمد کو غیرقانونی مداخلت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :