سعدیہ امام کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

جمعہ 29 اپریل 2016 10:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) اداکارہ سعدیہ امام کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جس کے بعد ہیکر نے نہ صرف ان کے بہت سے دوستوں کو مختلف اقسام کے میسج کئے بلکہ کئی مطالبات بھی کئے جبکہ سعدیہ امام نے ہیکر کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ میں شکایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سعدیہ امام نے ”میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا اکاؤنٹ چندروز پہلے نامعلوم شخص نے ہیک کرلیا جس کے بعد اس نے میرے بہت سے دوستوں سے رابطہ کیا۔

اب فیس بل پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے لیکن میرے جعلی اکاؤنٹ سے ابھی تک لوگوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔سعدیہ امام نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سائبرکرائم کی روک تھام کیلئے نہ صر موثرقانون سازی کرے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :