پانامہ لیکس،معافی مانگی نہ پریس ریلیزجاری کی،ڈائریکٹرآئی سی آئی جے

پانامہ لیکس پیپرزشائع ہونے سے قبل وزیراعظم پاکستان کواس کاعلم تھا، نوازشریف کانام ہٹانے کی خبرغلط ہے، جے جیراڈ رائل

جمعہ 29 اپریل 2016 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء)ڈائریکٹرآئی سی آئی جے جیراڈ رائل نے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت نے ہم سے معافی مانگنے کے لئے نہیں کہا،اورنہ ہم نے معافی مانگی نہ کوئی پریس ریلیزجاری کی ۔پانامہ لیکس پیپرزشائع ہونے سے قبل وزیراعظم پاکستان کواس کاعلم تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جیراڈرائل نے کہاکہ ہم نے حکومت پاکستان سے کوئی معافی نہیں مانگی اورنہ ہی معذرت کی کوئی پریس ریلیزجاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

پانامہ پیپرزسے وزیراعظم نوازشریف کانام ہٹانے کی خبرغلط ہے ،ایڈیٹنگ کی غلطی سے مرادہے کہ میں مزیدبہترطریقے سے لکھناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے ہمیں معافی مانگنے کے لئے نہیں کہاہم نے پانامہ پیپرزشائع کرنے سے قبل رابطے کئے تھے ،اوران تمام لوگوں سے وضاحت لینے کی کوشش کی تھی پانامہ پیپرزشائع ہونے سے قبل وزیراعظم کواس خبرکاعلم تھا۔انہوں نے کہاکہ ہرپاکستانی شہرپانامہ پیپرزکے بارے میں ہماری ویب سائٹ سے معلومات لے سکتاہے