انضمام الحق کو چیف سلیکٹر نہیں بیٹنگ کوچ ہونا چاہیے تھا ، عبدالقادر
پاکستان کرکٹ بورڈ صحیح نوکری کیلئے صحیح شخص کے انتخاب میں قاصر ہے پاکستان میں متعدد صف اول کے کرکٹرز ہیں جو موجودہ منتظمین سے بہتر طریقے سے بورڈ کا نظام چلا سکتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پابندی عائد کرے کہ کوچز صرف اپنے ملک کی کوچنگ کریں گے، لیگ اسپنر
جمعرات 28 اپریل 2016 10:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء)سابق عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق عظیم بلے باز کو پاکستان کے بیٹنگ کوچ کا منصب سونپنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ صحیح نوکری کیلئے صحیح شخص کے انتخاب میں قاصر ہے، کوئی بھی شخص یہ بات باآسانی کہہ سکتا ہے کہ بیٹنگ کوچ کے عہدے کیلئے سب سے بہترین انتخاب انضمام الحق ہیں جو پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔
سابق لیگ اسپنر نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی کارکردگی ہمارے سامنے ہے اور ہم سب کومعلوم ہے کہ ٹیم کو بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
انہوں نے پی سی بی کے پیٹرن ان چیف اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ بورڈ کے معاملات بہتر طریقے سے چلانے کیلئے کچھ کرکٹرز کی تقرری کریں۔
67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے سابق اسپنر نے کہا کہ پاکستان میں متعدد صف اول کے کرکٹرز ہیں جو موجودہ منتظمین سے بہتر طریقے سے بورڈ کا نظام چلا سکتے ہیں، میرے خیال میں ماجد خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس موجودہ ایڈمنسٹریٹر سے زیادہ بہتر کرکٹ جانتے ہیں۔قوی ٹیم کی ہیڈ کوچ کی تقرری کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کیلئے کوئی ہیڈ کوچ نہیں ہونا چاہیے اور کپتان کو ٹیم کی ذمے داری سونپ دینی چاہیے۔ کپتان کو سلیکشن کمیٹی کا رکن بھی ہونا چاہیے کیونکہ پھر کھلاڑی اس سے ڈر کر ذمے داری سے کھیلیں گے۔عبدالقادر نے غیر ملکی ہیڈ کوچ کی تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جس کھلاڑی نے اپنے ملک کی وجہ سے دولت و شہرت کمائی وہ کسی اور ملک کی کوچنگ کیسے کر سکتا ہے؟۔عبدالقادر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پابندی عائد کرے کہ کوچز صرف اپنے ملک کی کوچنگ کریں گے، پاکستان میں متعدد باصلاحیت کوچز موجود ہیں تو پھر بیرون ملک سے کوچز لانے کا کیوں سوچا جاتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 28 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
پانامہ لیکس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم سے استعفی لینے کی درخواست خارج کر دی
-
لال حویلی کے دورہ پر خورشیدشاہ اور اعتزاز احسن کو نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر کڑی تنقیدکاسامنا، کارکنان بھی برہم
-
کے ای ایس سی کو آڈٹ کرانے تک اربوں کی ادائیگیاں روک دی جائیں ، پی اے سی کو ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ ، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کے لئے چین سے معاہدہ پیش کرنے کا حکم
-
غریب عوام قو اربوں کے ٹیکس دیتی ہے،حکمران غریب عوام کو اپنی غلامی کی زنجیروں میں جھکڑ کر ان کا خون چوستے ہیں ،شا ہ محمود قریشی
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کااعلان کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا وزیر اعظم کو خط ،یوریا کھاد پر بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش
-
کوئٹہ،پولیس نے جعلی خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا
-
وفاقی کابینہ کا اجلاس:پانامہ لیکس پر وفاقی وزرا ء نے وزیر اعظم کے فیصلے کی توثیق کردی
-
تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام بچوں کے حوالے سے موجود ہے ، معافی مانگنے کی خبرغلط اوربے بنیادہے،آئی سی آئی جے
-
پاکستان اور برطانیہ کا ہر سطح پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
افسوس کی بات ہے کہ دنیا کے سیاسدانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں،خواجہ آصف
-
پاک فضائیہ کے سربر ا ہ کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات
-
پاک چین مشترکہ تعاون سے پہلاطیارہ تیار
-
شرعی اعتبار سے سونا ہی اصل کرنسی ہے ،مولانا محمد خان شیرانی
-
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ پیپرحکمت عملی پرکابینہ کو بریفنگ
-
وفاقی کابینہ اجلاس،چوہدری نثارکی غیر موجودگی میں وزراء نے شکایات کے انبار لگادیئے
-
پیپلز پارٹی کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات، اپوزیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت
-
ملک بھر میں 64ہزارشناختی کارڈ بلاک
-
پاناما لیکس کی تحقیقات، اسٹیٹ بنک کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک سعید احمد
-
عمران خان پارٹی میں خرابیوں سے خودکو نہیں بچا سکتے،انہوں نے پارٹی انتخابات میں غلط افرادکو عہدے دیئے، عمران خان گزشتہ پارٹی انتخابات کے بعد سے مایوس ہوچکے ہیں، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ... مزید
-
فلم ”مالک“ میں وزیر اعلیٰ سندھ کو تنقید کا نشانہ ،بے نظیر بھٹو کی بعض تصاویر بھی دکھائی گئیں،سندھ حکومت نے فلم پر پابندی کیلئے وفاقی حکومت کوسفارش کی تھی،ذرائع
-
عمران فاروق قتل کیس،مرکزی ملزم خالدشمیم کی ویڈیومنظرعام پرآگئی
-
انضمام الحق کو چیف سلیکٹر نہیں بیٹنگ کوچ ہونا چاہیے تھا ، عبدالقادر
-
احمد شہزاد پاکستان کپ کے ٹاپ سکورر بن گئے
-
افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں اہم القاعدہ کمانڈر ہلاک ہوگیا
-
فرانس میں ٹریفک حادثے میں دو جرمن شہری ہلاک ہوگئے
-
چین نے ساؤنڈنگ راکٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا
-
اقوام متحدہ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا دعویٰ ملکیت مسترد کردیا
-
بنگلہ دیش : توہین مذہب پر 2 ہندو اساتذہ کو 6 کیلئے جیل بھیج دیا گیا
-
شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا تو ملک کے خلاف نئی پابندیوں سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جائیں گے ، امریکہ
-
نائیجریا میں امریکی عہدیدار کے قتل میں ملوث مالے کے شہری کو 25 سال سزائے قید سنا دی گئی
-
سعودی عرب کی توہین کے الزام پر کویتی پارلیمنٹ کے رکن کو دس دن قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.