کوئٹہ،پولیس نے جعلی خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا

جمعرات 28 اپریل 2016 09:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء )کوئٹہ پولیس نے جعلی خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں واقعہ نجی بینک میں ایک نوجوان داخل اور عملے کو یر غمال بنا کر ان سے20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر مجھے رقم نہ دی گئی تو میں اپنے آپ کو اڑا دونگا جس میں سارے مارے جائینگے جس کی فوری طور پر اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر جعلی خودکش مبینہ حملہ آور حمید سکنہ نواں کلی کو گرفتارکر لیا پولیس کے مطابق جعلی خودکش حملہ آور 25 سے26 لاکھ روپے کا مقروض ہے جس نے اپنے یہ قرضے اتارنے کیلئے مذکورہ نجی بینک میں جعلی خودکش حملہ آور بن کرلوٹنے کی کوشش کی اوردھر لیا گیا پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گرفتار شخص سے ایک بوکس جس پر ٹیپ لپیٹی ہوئی اور مذکورہ بکس اندر سے خالی تھا اور ایک بٹن اس سے برآمد کر کے اس کے خلاف کا رروائی شروع کر دی گئی۔