پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا وزیر اعظم کو خط ،یوریا کھاد پر بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش

کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد کی مد میں ریلیف فراہم کیا جائے ، اسد عمر

جمعرات 28 اپریل 2016 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے یوریا کھاد پر بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا انہوں نے حکومت نے لکھا ہے کہ حکومت کسانوں اور زمینداروں کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر منافع کما سکیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے راہنما اسد عمر نے بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے یوریا کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یوریا کھاد کا استعمال چھ ملین ٹن سالانہ ہے پاکستانی زراعت میں یوریا کھاد کا استعمال بہت زیادہ ہے لہذا کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد کی فی بوری پر 250 روپے تک ریلیف فراہم کیا جائے ۔

250 روپے کی بچت سے کسانوں کو 30 بلین روپے کا منافع ہو گا ۔