غریب عوام قو اربوں کے ٹیکس دیتی ہے،حکمران غریب عوام کو اپنی غلامی کی زنجیروں میں جھکڑ کر ان کا خون چوستے ہیں ،شا ہ محمود قریشی

ہم عوامی پذیرائی کے ساتھ ملک میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے،کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ اور سند ھ جگاؤ ریلی کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 28 اپریل 2016 09:36

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و غویثہ جماعت کے روحانی پیشو امخدوم شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی غریب عوام قومی خزانے میں اربوں روپے کے ٹیکس جمع کراتی ہے لیکن افسوس کے ہمارے حکمران غریب عوام کے پیسے کو بڑی بے دردی کے ساتھ لوٹ کھسوٹ کر کے اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں اور غریب عوام کو اپنی غلامی کی زنجیروں میں جھکڑ کر ان کا خون چوستے ہیں وہ پوسٹ آفس چوک میرپورخاص پر کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ اور سند ھ جگاؤ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی اور حلیم عادل شیخ و دیگر بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے پورے ملک کی عوام کو مقروض کر کے اپنے پیٹ بھر ے ہیں ملک میں جمہوریت تو آتی ہے لیکن سندھ کے مسائل میں گھر ے عوام اور مظلوم طبقہ صاف پانی صحت تعلیم اور روڈ راستوں جیسے بنیادی مسائل سے دوچار ہتا ہے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے پینے کے پانی سے عوام محروم ہیں غریب عوام کو پولیس تھانوں میں بھاری رشوت کے عیوض بھی انصاف میسر نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن ملککو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے انشاء اللہ ہم عوام کو ان کا حق دلا کر ہی دم لیں گے اور اسی لیے اتنی شدید گرمی کی پروہ نہ کرتے ہوئے میدان میں اترے ہیں اب عوام کو چایئے کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی ترقیاتی فنڈز اور ٹھیکوں میں کمیشن وصول کرتے ہیں عوامی پیسے کو حکمرانوں نے بیرون کے بنکوں میں جمع کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پید ہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ دس ہزار روپے کا مقروض پید ا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے 25ہزار گھوسٹ اساتذہ ہیں گندے اور بدبود دار پانی کی فراہمی کے سبب سالانہ 50ہزار معصوم بچے لقمہ اجل ہو جاتے ہیں ہم گزشہ 60سالوں سے ظلم اور زیادتی کو برداشت کر رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی لوٹی گئی رقم کو وصول کیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن حکمرانوں نے اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار کر کے غریب عوام کو ازیت اور تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ 30اپریل کو عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف سکھر میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اور انشاء اللہ ہم عوامی پذیرائی کے ساتھ ملک میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے اس موقع پر ایم این اے لعل مالہی ، نور محمد سیال و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :