سعودی عرب کی توہین کے الزام پر کویتی پارلیمنٹ کے رکن کو دس دن قید کی سزا

جمعرات 28 اپریل 2016 10:24

کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء )کویت کے اٹارنی جنرل نے ایک فیصلے میں پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید دشتی کو سعودی عرب کی توہین کرنے پر دس دن قید کی سزا سنا دی ہے ۔کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کویت کی عدلیہ نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے رکن عبدالحمید دشتی کو ان کے ایک بیان کی بنا پر کہ جسے سعودی عرب کی توہین قرار دیا گیا، دس دن قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

کویت کی عدلیہ کا کہنا ہے کہ عبدالحمید دشتی نے سعودی عرب کی توہین کی ہے اور ایک پروگرام میں کہ جو شامی حکومت کا حامی ہے، آل سعود کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی ہیں۔دشتی اس وقت کویت سے باہر ہیں۔ وہ کویتی پارلیمنٹ کی جانب سے اپنے عدالتی تحفظ کو ختم کیے جانے سے پہلے ملک سے باہر چلے گئے تھے۔15مارچ کو کویت کی پارلیمنٹ نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر سعودی عرب کی توہین کرنے کی بنا پر عبدالحمید دشتی کا عدالتی تحفظ ختم کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :