بنگلہ دیش : توہین مذہب پر 2 ہندو اساتذہ کو 6 کیلئے جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 28 اپریل 2016 10:22

ڈھاکا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء ) جنوبی بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر 2 اساتذہ کو سزا سنا کر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ انور پرویز نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کیس اْس وقت درج ہوا جب ضلع بغیرہت میں واقع ہِجلہ ہائی اسکول کے طلبہ نے شکایت درج کروائی کہ اتوار کو سائنس کے اسسٹنٹ ٹیچر نے قرآن پاک کو اللہ کا کلام ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنت کوئی چیز نہیں ہے۔

انور پرویز کا کہنا تھا کہ منگل کو طلبہ، ان کے والدین اور گاوٴں والوں نے اسلام کی توہین کرنے والے دو ہندو اساتذہ پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا اور پولیس کے آنے تک انہیں زبردستی ایک کمرے میں بند کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ٹیچر کو عوامی سطح پر مذہب کی توہین کا مجرم ٹھہرایا گیا، جس کے بعد انہیں اور اسکول کے ہیڈ ٹیچر کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

متعلقہ عنوان :