فرانس میں ٹریفک حادثے میں دو جرمن شہری ہلاک ہوگئے

جمعرات 28 اپریل 2016 10:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اپریل۔2016ء) فرانس میں ٹریفک حادثے میں دو جرمن شہری ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی فرانسیسی شاہراہ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو جرمن شہری ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :