عمران خان کی خواتین سے بدسلوکی پر معذرت ،ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان

بدھ 27 اپریل 2016 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 24 اپریل کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بدسلوکی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور آئندہ کسی جلسے میں بدسلوکی نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر خواتین سے ہونے والی بدسلوکی پر معذرت خواہ ہوں انہوں نے کہا کہ جلسے کی ویڈیو دیکھ کر بدسلوکی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے یہ کمیٹی قائم کر دی ہے یہ کمیٹی بدسلوکی کرنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی اور ویڈیو دیکھ کر ذمہ دار افراد کا تعین کرے گی ہم آئندہ کسی بھی جلسے میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہونے دیں گے اور بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر توقع سے زیادہ لوگ آئے اور جگہ کم پڑ گئی تھی اور اسی وجہ سے بدانتطامی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :