چھوٹو گینگ کا سرغنہ غلام رسول ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کاگن مین رہ چکا ہے ،رپورٹ

بدھ 27 اپریل 2016 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) رحیم یار خان اور راجن پور کے درمیان کچے کے علاقہ سے گرفتار کیے گئے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کے بارے میں بعض اطلاعات ملی ہیں کہ وہ علاقہ کے ایک رکن پنجاب اسمبلی کا گن مین بھی رہ چکا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ رکن پنجاب اسمبلی کا تعلق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) سیے اور وہ ان دنوں پنجاب اسمبلی میں اہم عہدے پر فائز ہیں چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول نے تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کیا جاچکا ہے نے ابتدائی تفتیش میں بہت سے پردہ نشینوں کے نام لیے ہیں جس کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے چھوٹو گینگ کے خلاف ہونے والے اپریشن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے متعلقہ ڈی پی او نے اپریشن سے قبل اپریشن بارے مشکلات اور تحفظات ک اظہار کردیا تھا لیکن پنجاب کی ایک اعلیٰ شخصیت نے آئی جی پنجاب کو اپریشن پولیس کے ذریعے کروانے پر مجبور کیا جس کا مقصد پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی ساکھ کو برقرار رکھنا تھا لیکن پنجاب پولیس اس اپریشن کے نتیجہ میں نہ صرف اپنے سات اہلکاروں کو شہید کروا بیٹھی بلکہ 23پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنواڈالا جو پولیس کے لئے مشکلات کا باعث بنی اور بالآخر پاک فوج کی اپریشن کے لئے خدمات حاصل کرنا پڑیں۔