یمن میں قیام امن کی کوششیں، سلامتی کونسل کی مداخلت

بدھ 27 اپریل 2016 09:55

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن امن مذاکرات میں شریک تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جاری شورش کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہو جائیں۔

(جاری ہے)

کویت میں جاری ان مذاکرات میں یمنی تنازعے کے تمام فریقین اقوام متحدہ کی ثالثی میں قیام امن کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ سلامتی کونسل نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اعتماد سازی کے لیے مرکزی محاذوں پر تعینات بھاری ہتھیاروں کو واپس لے جائیں۔

متعلقہ عنوان :