مصر میں حکومت مخالف مظاہرے، آنسو گیس کا استعمال

بدھ 27 اپریل 2016 09:53

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء)مصر میں صدر السیسی کے خلاف نکالے جانے والے مظاہروں کو کچلنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

قاہرہ میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ قبل ازیں السیسی نے عوام سے کہا تھا کہ ان مظاہروں کے دوران ملک اور اداروں کی حفاظت کی کوشش کی جائے۔ گزشتہ ماہ کے آغاز پر بھی السیسی کی پالیسیوں کے خلاف ایک بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :