یورپی ممالک کو متحد رہنا چاہیے،صدراوبامہ

بدھ 27 اپریل 2016 09:53

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) اوباما کا دورہ جرمنی مکمل ہوگیا،امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران زور دیا کہ یورپی ممالک کو متحد رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے جرمنی میں انہوں نے یورپی رہنماوٴں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ یورپ اپنے دفاع کے لیے کافی کوشش نہیں کر رہا۔ اوباما نے کہا کہ نیٹو کو عالمی سکیورٹی کے لیے زیادہ اقدامات کرنا چاہییں۔ اس موقع پر انہوں نے شام میں مزید ڈھائی سو فوجی روانہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ علاوہ ازیں اوباما نے کہا کہ مجوزہ ٹرانس اٹلانٹک ٹریڈ معاہدے یورپ اور امریکا کو مزید قریب لا سکتے ہیں۔