افغانستان‘ سیکورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ اور طالبان کا حملہ‘ چار پولیس اہلکار اور 33 جنگجو ہلاک‘ درجنوں زخمی

بدھ 27 اپریل 2016 09:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور طالبان کے حملے میں چار پولیس اہلکار اور 33 جنگجو ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف صوبوں میں آپریشنز کئے جس کے نتیجے میں 33 طالبان ہلاک جبکہ 29 زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ اس موقع پر فریقین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طو رپر طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :