سری لنکن صدر نے 83 سزائے موت کے قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی

بدھ 27 اپریل 2016 09:53

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) سری لنکن صدر میتھریپالا سیرپسینانے قیدیوں کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر میتھریپالا نے یہ فیصلہ قیدی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر نے تمام 83 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ کمیٹی کے کمشنر جنرل نیشان ڈیناسنگھ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی قیدیوں کے بارے میں ایسے ہی فیصلوں کی توقع رکھتے ہیں۔