شامی علاقے داریا میں محصور انسانی آبادی کو شدید اور مشکل ترین حالات کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

بدھ 27 اپریل 2016 09:53

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی علاقے داریا میں محصور انسانی آبادی کو شدید اور مشکل ترین حالات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کے کوآرڈینیٹر اسٹیفن اوبرائن نے اپنی تازہ جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اِس علاقے میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ شامی صدر بشار الاسد کی فوج نے چار ہزار آبادی کے قصبے داریا کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اوبرائن کے مطابق شامی فوج کو کئی مرتبہ درخواست کی گئی کہ محصور آبادی کے لیے امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دی جائے مگر اْدھر سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :