خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کی تردید،زیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ بن گیا،۔ جعلی اکاونٹ سے ویسٹ اینڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کے حوالے سے ٹویٹ کی گئی، ترجمان مشتاق غنی

بدھ 27 اپریل 2016 09:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء)وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ بن گیا۔ جعلی اکاونٹ سے ویسٹ اینڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کے حوالے سے ٹویٹ کی گئی۔ وزیر اعلی نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواپرویز خٹک کے جعلی ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ ویسٹ اینڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کے حوالے سے ٹویٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ٹویٹ سے سوشل میڈیا میں کھل بلی مچ گئی جس پر ڈیرن سیمی نے بھی فوری طور پر شہریت دینے پر شکریہ ادا کیا لیکن اس ٹویٹ پر خیبرپختونخوا حکومت نے فوری طور پر تردید کیترجمان کے پی حکومت مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے جعلی ٹویٹر اکونٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور شہریت دینا وفاق کا کام ہے ہمارا نہیں۔ و اضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک کے کہنے پر ہم اعزازی شہریت ڈیرن سیمی کو دے رہے ہیں جس پر ڈیرن سیمی نے پشتو میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا