سپریم کورٹ نے کئی سال سے بند قرضہ معافی کیس کی فائل پھر کھول دی، 2007میں سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی جانب سے مختلف بینکوں سے قرض لینے اور معاف کرانے پر سوموٹو نو ٹس لیا تھا

بدھ 27 اپریل 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے کئی سالوں سے بند قرضہ معافی کیس کی فائل ایک بار پھر کھول دی ہے 2007میں سپریم کورٹ نے سیاستدانوں کی جانب سے مختلف بینکوں سے قرض لیئے جانے اور انہیں معاف کرانے پر سوموٹو نو ٹس لیا تھا ، نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے دی گئی فہرست میں قرضے دینے والے12بینکوں سے ریکارڈ سپریم کورٹ نے پچھلے سال اپریل میں طلب کیا تھا ، 10بینکوں کی جانب سے سپریم کورٹ کو ریکارڈ موصول ہو ا ہے جبکہ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر بینک آف پنجاب ،بینک آف خیبر پختونخوا کو سپریم کورٹ نے تازہ نوٹسزجاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :