ذوالفقار بابر کا لگاتار چار اوور میڈن کروا نے کا منفرد ریکارڈ

منگل 26 اپریل 2016 09:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء ) قومی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑی ذوالفقار بابر نے بغیر رنز دئیے لگاتارچار اوور میڈن کروا کر کرکٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کپ کے میچ میں ذوالفقار بابر نے اسلام آباد کی ٹیم کی طرف سے باولنگ کرتے ہوئے لگاتار 4میڈن اوور کروانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ذوالفقار بابر نے 10اوور کروائے جن میں سے چارمیڈن تھے ۔انہوں نے 13رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔یہ کرکٹ کی تاریخ کا اب تک کا منفر د ریکارڈ ہے ۔