سیاح فام کھلاڑیوں کو مناسب مواقع نہ دینا جنوبی افریقہ کو مہنگا پڑ گیا ، کرکٹ سمیت دیگر 4 کھیلوں کے عالمی مقابلے منعقد کروانے پر پابندی عائد، پابندی کا اطلاق ایک برس کیلئے ہو گا

منگل 26 اپریل 2016 09:28

کیپ ٹاون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)جنوبی افریقہ پر کرکٹ سمیت دیگر 4 کھیلوں کے عالمی مقابلے منعقد کروانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے اپنے میں کرکٹ سمیت دیگر 4 کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سمیت دیگر 4 کھیلوں کی گورننگ باڈیز کو ملک میں کسی بھی عالمی مقابلے کے انعقاد کیلئے بڈنگ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ پابندی کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں سیاح فام کھلاڑیوں کو مناسب مواقع نہ دینے پر عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق ایک برس کیلئے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :