فیصل آباد ،قتل یا خودکشی‘ پولیس والے کی دو ماہ کی نئی نویلی بہو زہر خورانی سے چل بسی،اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا

منگل 26 اپریل 2016 09:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)قتل یا خودکشی‘ پولیس والے کی دو ماہ کی نئی نویلی بہو زہر خورانی سے چل بسی‘ زہریلی گولیاں کھائیں‘ سسرالیوں کا دعویٰ‘ ہماری بیٹی کو زہر دیکر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی‘ ورثاء کا الزام‘ ساس واقعہ کے بعد غائب‘ سسر ASI عاشق حسین گرفتار‘ خبر رساں ادارے کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے رہائشی عاشق حسین نے جو کہ پنجاب پولیس میں ASI سے اپنے بیٹے کی دو ماہ قبل دھوم دھام سے شادی کی‘ ذرائع کے مطابق دلہن صباء سے ساس کا رویہ انتہائی نامناسب تھا‘ سسرالیوں کا کہنا ہے کہ صباء نے گھر میں موجود زہریلی گولیاں نگل لیں اور چل بسی جبکہ مرنیوالی لڑکی کے ورثاء کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے زہر دیکر ہلاک کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانیدار عاشق حسین ASI کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کی بیوی موقع سے فرار ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :