ترقیاتی ادارہ فیصل آبادنے پانچ پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیاں سیل کردیں، پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم اویس گارڈن جڑانوالہ روڈ،وی آئی پی بلاک جڑانوالہ روڈ ،نیو گارڈن ٹاؤن ستیانہ روڈاور روشن بلاک سوساں روڈ فیصل آ باد بغیر منظوری ایف ڈی اے بنائی جا رہی تھیں کوسِیل کر دیا گیا، پراؤیٹ ہاؤسنگ سکیم روشن بلاک اور وی آئی پی بلاک کی غیر قانونی دیواریں اور گیٹ مسمار کر دئے گئے

منگل 26 اپریل 2016 09:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)فیصل آباد ترقیاتی ادارہ فیصل آباد نے پانچ پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ کالونی سِیل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم اویس گارڈن واقع جڑانوالہ روڈ،وی آئی پی بلاک جڑانوالہ روڈ ،نیو گارڈن ٹاؤن ستیانہ روڈاور روشن بلاک سوساں روڈ فیصل آ بادواقع ہے جو کہ بغیر منظوری ایف ڈی اے بنائی جا رہی تھیں کوسِیل کر دیا گیا اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم روشن بلاک اور وی آئی پی بلاک کی غیر قانونی دیواریں اور گیٹ مسمار کر دئے گئے۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12(5) کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ۔ تاوقتیکہ ایف ڈی اے سے اس کی پیشگی منظوری حاصل نہ کر لی جائے ۔

(جاری ہے)

مزید ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے یاور حسین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ فیصل آ باد میں تما م پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ کا لو نیاں جو کہ بغیر منظو ر ی ایف ڈ ی اے بنا ئی جا ر ہی ہیں کہ خلا ف ہنگا می بنیا ود ں پر کا ر وائی کر کہ انہیں فو ر ی طو ر پر سیل کیا جائے اور ان کو ہدایات جا ری کی جا ئیں کہ وہ جلد از جلد قا نو نی کاروائی مکمل کر تے ہو ئے ایف ڈ ی اے سے اپنی کا لو نیز کو منظو ر کر وائیں بصو رت دیگر تما م غیر قا نو نی کا لونیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔