ترکی ، داعش کا مسجد پر راکٹ حملہ ، ایک شخص ہلاک ، 16 زخمی ،عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، احمت دیوت اوگلو

منگل 26 اپریل 2016 09:56

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء) ترکی میں داعش نے مسجد پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 26 دیگر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سام سے ملحقہ سرحدی علاقے میں داعش باغیوں نے ایک مسجد پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے دریں اثناء ترک وزیر اعظم احمت دیوت اوگلو نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اس موقع پر صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام تر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :