بھارت سے داعش کیلئے بھرتیاں کرنیوالا تنظیم کا رہنما شام میں امریکی ڈورن حملے میں مارا گیا‘ رپورٹ

منگل 26 اپریل 2016 09:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء) بھارت سے لوگوں کو داعش کیلئے بھرتی کرنیوالا ایک اعلیٰ سطحی رہنما شام میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محمد شفیع عمار حال ہی میں شام میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شفیع بھارت میں داعش کی بھرتی کا انچارج تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شفیع در حقیقت داعش سربراہ ابو بکر البغدادی کے بہت ہی قریب تھا اور بھارت میں داعش گروپ کے قدم جمانے میں معاونت فراہم کرنا بھی اس کے فرائض میں شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :