یمن میں القاعدہ کے سینکڑوں جنگجو ہلاک

منگل 26 اپریل 2016 09:55

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)یمن میں حکومت نواز دستوں نے شمال مشرقی صوبے میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ کے سینکڑوں مشتبہ جنگجووٴں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس دوران یمنی دستوں کو سعودی عسکری اتحاد کا فضائی تعاون بھی حاصل رہا۔

(جاری ہے)

جہادی گزشتہ برس سے اس علاقے پر قابض ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی فوج نے المکلا میں ایک اہم آئل فیلڈ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ یمن میں حکومتی فوجی وہاں فعال ایران نواز حوثی باغیوں اور جہادیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :