دمشق کے نواح میں کار بم حملہ، چھ افراد ہلاک

منگل 26 اپریل 2016 09:54

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں کیے گئے ایک بم حملے کے نتیجے میں کم ازکم چھ افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز سیدہ زینت نامی ضلع میں کیے گئے اس کار بم حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رواں برس کے دوران اس ضلع میں یہ تیسرا حملہ تھا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کی قریب کی گئی۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :