زیکا وائرس میں ’خطرناک حد‘ تک اضافے کا خطرہ

منگل 26 اپریل 2016 09:54

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء)عالمی ادارہ صحت نے آئندہ چند مہینوں کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں زیکا وائرس میں خطرناک حد تک اضافے کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل میری پاوٴلے کینی کا کہنا ہے کہ یورپ میں مچھر کی افزائش کے موسم کا آغاز ہوگیا ہے اور اِس دوران جنسی تعلقات قائم کرنا وائرس میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔کینی پیرس میں بین الاقوامی سائنسی کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ اِس کانفرنس میں دنیا بھر سے چھ سو سے زائد ماہرین اور زیکا وائرس پر تحقیق کرنے والے افراد شریک ہوئے۔